Wed, September 16, 2026

ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے آخری مہلت دے دی

 ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے آخری مہلت دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کا آخری موقع ہے۔ ان کے مطابق خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران کے خلاف مجوزہ فوجی کارروائی مؤخر کی گئی تاکہ سفارت کاری کو ایک اور موقع دیا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مذاکرات میں تیز رفتار پیش رفت کے خواہاں ہیں، جبکہ ایران نے ایک بار پھر مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے مذاکرات براہِ راست امریکا سے نہیں بلکہ عمان کے ذریعے ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: