اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے حوالے سے مقررہ آخری وقت میں دو ہفتے کی توسیع کی درخواست کی ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن میں اضافہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
امریکی ٹی وی سے بات چیت میں ٹرمپ نے کہا کہ ثالثی کے ذریعے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے چند گھنٹوں میں ختم ہونے والی ڈیڈ لائن میں ممکنہ طور پر توسیع کی جا سکتی ہے۔