Wed, September 16, 2026

ٹرمپ کا 'آخری معرکہ': ایران کو 48 گھنٹے کی مہلت، مشرقِ وسطیٰ سمیت ایشیا اور یورپ میں دفاعی ہائی الرٹ نافذ

ٹرمپ کا 'آخری معرکہ': ایران کو 48 گھنٹے کی مہلت، مشرقِ وسطیٰ سمیت ایشیا اور یورپ میں دفاعی ہائی الرٹ نافذ

واشنگٹن/نیویارک: وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک لرزہ خیز بیان نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت ترین لہجہ اپناتے ہوئے 48 گھنٹے کا حتمی الٹی میٹم جاری کر دیا ہے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ سمیت ایشیا اور یورپ میں دفاعی ہائی الرٹ نافذ ہے۔
صدر ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں تہران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ایران نے عالمی تجارت کے لیے اہم ترین راستہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) فوری طور پر نہ کھولا تو امریکہ ایران کے تمام پاور پلانٹس اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنا کر انہیں مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں ایک سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا امریکہ نے اپنی طاقت سے ایران کو (تزویراتی طور پر) نقشے سے مٹا دیا ہے، اب تہران کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں سوائے اس کے کہ وہ ہماری شرائط تسلیم کرے۔ اس الٹی میٹم کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔خلیجِ فارس میں امریکی بحری بیڑے اور بمبار طیاروں کو 'ایکشن' کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
جنوبی اسرائیل کے شہر 'عراد' میں ہونے والی تباہی اور حالیہ ہلاکتوں کے بعد اب پورے خطے میں جنگ کے بادل گہرے ہو گئے ہیں۔

ٹیگز: