کراچی :عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ فی اونس سونا 5 ڈالر بڑھ کر 3368 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونا بھی 429 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سرمایہ کاری میں سونے کی طلب بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں یہ اضافہ ہوا ہے اور ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی اس میں مزید تبدیلی دیکھنے کو ملے۔