Wed, September 16, 2026

وزیر اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے

گلگت : وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے، جہاں ایئرپورٹ پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ گلبر خان اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ٹیم میں اہم وزرا بھی شامل ہیں، جن میں عطاء اللہ تارڑ، عبدالعلیم خان، امیر مقام، مصدق ملک، رانا ثناء اللہ اور شبیر عثمانی شامل ہیں۔

شہباز شریف اس دورے میں گلگت بلتستان کے ان علاقوں کا جائزہ لیں گے جو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے۔ وہ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، ان کی داد رسی کریں گے اور امدادی رقوم بھی تقسیم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کو نقصانات کی تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیر اعظم کی گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں بحالی کے کام، وفاقی امداد اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر بات چیت کی جائے گی۔

ادھر گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے اس دورے کو "امید کی کرن" قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، اور لوگ آج وزیر اعظم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ "متاثرہ لوگ اجڑے گھروں اور ٹوٹی چھتوں کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، انہیں کسی سہارے کی ضرورت ہے،" ترجمان نے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ "وزیر اعظم کا یہاں آنا ہمارے لیے خوش آئند ہے اور ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔"

ٹیگز: