Wed, September 16, 2026

ویتنام میں سیاحتی کشتی الٹ گئی، 34 افراد جان کی بازی ہار گئے

ویتنام میں سیاحتی کشتی الٹ گئی، 34 افراد جان کی بازی ہار گئے

ہا لانگ بے  : ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہا لانگ بے میں ایک افسوسناک حادثے میں سیاحوں سے بھری کشتی "ونڈر سیز" طوفانی موسم کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی اب بھی لاپتا ہیں۔

کشتی میں 53 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر ویتنامی شہری تھے جو دارالحکومت ہنوئی سے سیر کے لیے آئے تھے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اچانک شدید بارش اور طوفان نے علاقے کو گھیر لیا اور کشتی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی۔

امدادی ٹیموں نے اب تک 11 افراد کو زندہ نکالا ہے۔ ان میں ایک 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے جو کشتی کے نیچے بننے والے ہوا کے ایک بلبلے (ایئر پاکٹ) میں پھنسا ہوا تھا اور معجزانہ طور پر بچ گیا۔

اب تک کم از کم 8 بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جس سے حادثے کی سنگینی اور دلخراشی مزید بڑھ گئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو خراب موسم اور بارشوں کی وجہ سے تلاش کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ویتنامی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی اور آئندہ ایسے واقعات سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف انسانی جانوں کا بڑا نقصان ہے بلکہ سیاحتی مقامات پر حفاظتی انتظامات پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے۔

ٹیگز: