اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے صدر زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم آپ کی صحت کی دعا گو ہے اور اللہ تعالیٰ آپ کو جلد شفاء دے۔