Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور حالیہ قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر ملائیشیا کے عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان کی طرف سے ملائیشیا میں سمندری طوفان، شدید بارشوں، سیلاب اور زمین پر گرتے تودوں کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور بے گھر ہونے والوں کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ملائیشیا کے ساتھ ہے اور اگر ملائیشیا کو کسی بھی قسم کی امداد یا ریسکیو کی ضرورت ہو تو پاکستان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی طرف سے ہمدردی کے جذبات اور رابطہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

ٹیگز: