Wed, September 16, 2026

صدر زرداری کا نومنتخب کُرُلتائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

صدر زرداری کا نومنتخب کُرُلتائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے قازقستان میں کُرُلتائی کے انتخابات کے کامیاب انعقاد اور تکمیل پر قازق صدر قاسم جومارت توکایف اور وہاں کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں صدر مملکت نے قازق شہریوں کی جانب سے انتخابی اور جمہوری سرگرمیوں میں حصہ لینے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے نئے منتخب ہونے والے کُرُلتائی کے ارکان کو بھی مبارکباد دی اور ان کے لیے کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔

آصف علی زرداری نے اس موقع پر پاکستان اور قازقستان کے درمیان قائم دوستانہ روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان موجود قریبی تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے اور باہمی تعاون کے دائرہ کار میں بھی وسعت آئے گی۔

ٹیگز: