Wed, September 16, 2026

ڈکی بھائی کا ریمانڈ دوبارہ بڑھا دیا گیا

ڈکی بھائی کا ریمانڈ دوبارہ بڑھا دیا گیا

لاہور: یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے پانچویں بار توسیع کرتے ہوئے انہیں مزید دو روز کے لیے سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے کر دیا۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد شدہ الیکٹرانک آلات کی تفتیش جاری ہے۔ عدالت نے تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈکی بھائی پر یوٹیوب کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپس کی تشہیر کا الزام ہے، جس پر ان کے خلاف 17 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا۔

ٹیگز: