Wed, September 16, 2026

لاہور اور پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشکوار

لاہور اور پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشکوار

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بارش کا سلسلہ رہا۔ کہیں ہلکی بارش ہوئی تو کہیں تیز، موسلادھار بارش نے کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ گجرات، نارووال، سیالکوٹ، کھاریاں اور پسرور جیسے شہروں میں خاص طور پر بارش زیادہ ہوئی۔

بارش کے باعث بجلی کے کئی فیڈرز ٹرپ ہو گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دنوں میں بھی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین سمیت کئی شہروں میں بھی مزید بادل برسنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے پشاور، نوشہرہ، صوابی اور دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ برسات کے موسم میں احتیاط برتیں اور نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

ٹیگز: