Wed, September 16, 2026

وفاقی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات میں پیش رفت، مشکل معاملات کمیٹیوں کو سونپنے پر اتفاق

وفاقی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات میں پیش رفت، مشکل معاملات کمیٹیوں کو سونپنے پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے مشکل اور حساس امور کو کمیٹیوں کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ مسئلے کے حل کے لیے موثر طریقہ کار اپنایا جا سکے۔

تاہم غیر ذمہ دار عناصر کی جانب سے صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے باعث انٹرنیٹ سروس کو فوری بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

ٹیگز: