Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر: حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات، پہلا دور مکمل

آزاد کشمیر: حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات، پہلا دور مکمل

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں جاری عوامی احتجاج کے پیش نظر حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ مذاکراتی وفد کی قیادت راجہ پرویز اشرف نے کی، جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے شوکت نواز میر، امجد علی اور انجم زمان اعوان شریک ہوئے۔

فریقین کے درمیان جمہوری طریقے سے مسائل کے حل پر اتفاق کیا گیا، تاہم کمیٹی نے حتمی مؤقف کے لیے مزید وقت طلب کیا۔ مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا۔

ادھر مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات میں 6 افراد، جن میں 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 72 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے۔

وفاقی وزرا نے مظاہرین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بات چیت ہی مسائل کا حل ہے، جبکہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

ٹیگز: