کولکتہ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کے اہم معرکے میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کی ٹیم کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 73 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔ 208 رنز کے تعاقب میں اٹلی کی بیٹنگ لائن اسکاٹش بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، تاہم اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں نے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔ اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں محض 4 وکٹوں پر 207 رنز بنا کر اٹلی کے لیے ناممکن ہدف سیٹ کیا۔
بین میناٹی نے 52 اور ہیری میناٹی نے 37 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی خاطر خواہ ساتھ نہ مل سکا۔
سکاٹ لینڈ کی طرف سے مائیکل لیسک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مارک واٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سکاٹ لینڈ کی جارحانہ بیٹنگ اور مائیکل لیسک کی تباہ کن بولنگ نے اٹلی کو ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں آؤٹ کلاس کر دیا