Wed, September 16, 2026

بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: اقوام متحدہ میں پاکستان کا انتباہ

بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: اقوام متحدہ میں پاکستان کا انتباہ

نیویارک: پاکستان نے بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کے خلاف عالمی سطح پر سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا ہے کہ بھارتی اقدامات نہ صرف اشتعال انگیز ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
2 مئی 2025 کو اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات خطے کے استحکام کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کو مطلع کیا کہ پاکستان نے بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا، تاکہ خطے کو کسی بڑے بحران سے بچایا جا سکے۔
مستقل مندوب نے اپنے بیان میں دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا  "پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، لیکن کسی بھی جارحیت کی صورت میں خاموش نہیں رہے گا۔
پاکستان نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپناتے ہوئے امن کا راستہ کھلا رکھنے کی بات کی ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا حامی ہے اور اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی قبول کرنے پر رضامند ہے۔

ٹیگز: