Wed, September 16, 2026

بھارت نے پاکستان سے گزرنے والی افغان تجارت پر پابندی لگا دی

بھارت نے پاکستان سے گزرنے والی افغان تجارت پر پابندی لگا دی

نئی دہلی: بھارت نے پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ تمام مال کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئی خارجہ تجارتی پالیسی کے تحت اب پاکستان کے راستے کسی بھی سامان کی بھارت منتقلی ممکن نہیں ہو گی۔

فیصلے سے افغان برآمدات بھی متاثر ہوں گی، جو پاکستان کے راستے بھارت پہنچتی تھیں۔ پاکستانی بحری جہازوں کو بھارتی بندرگاہوں پر لنگرانداز ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

بھارت نے اقدام کو قومی سلامتی کا حصہ قرار دیا، جبکہ پاکستان نے بھی جوابی طور پر واہگہ بارڈر کے ذریعے ہونے والی دوطرفہ تجارت بند کر دی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی نئی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

ٹیگز: