Wed, September 16, 2026

خام تیل کی عالمی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں

واشنگٹن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد توانائی کے شعبے میں نئی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل 96 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، سپلائی کے ممکنہ مسائل اور عالمی سطح پر توانائی کی طلب میں اضافے کا نتیجہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو عالمی توانائی منڈی میں مزید غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹیگز: