اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے دورہ این ڈی ایم اے کے دوران چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے انکشاف کیا کہ پاکستان تیزی سے آبی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اور 2025 تک ان 15 ممالک کی فہرست میں آ سکتا ہے جہاں پانی کی قلت شدید ہو گی۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ گلیشیئرز کا پگھلاؤ، بے وقت بارشیں اور شہری تجاوزات موجودہ حالات کو مزید خطرناک بنا رہے ہیں۔
شگفتہ جمانی کے سوال پر چیئرمین نے واضح کیا کہ آفات سے نمٹنے کی ذمہ داری صوبوں کی ہے، تاہم NDMA تمام ضروری ڈیٹا اور وارننگ بروقت فراہم کر رہا ہے۔