Wed, September 16, 2026

غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کا خطرہ برقرار، لاکھوں افراد شدید بحران میں

غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کا خطرہ برقرار، لاکھوں افراد شدید بحران میں

واشنگٹن:اقوام متحدہ اور یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں غذائی صورتحال بدستور انتہائی نازک ہے۔ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 16 لاکھ سے زائد افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، جن میں ایک لاکھ سے زیادہ بچے اور ہزاروں حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین شامل ہیں۔

اداروں کے مطابق جنگ بندی کے بعد اگرچہ خوراک کی ترسیل میں کچھ بہتری آئی ہے اور فی الحال کسی علاقے کو قحط زدہ قرار نہیں دیا گیا، تاہم امداد میں کمی، صاف پانی اور صحت کی سہولیات کی قلت کی صورت میں صورتحال تیزی سے دوبارہ بگڑ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ نے فوری عالمی امداد اور مسلسل رسائی کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

ٹیگز: