Wed, September 16, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی، بھارت کی سفارتی شکست

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی، بھارت کی سفارتی شکست

اسلام آباد / نیویارک : پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہی ملنا بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ یہ پاکستان کی کامیاب سفارتی حکمت عملی اور دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ پذیرائی ہے۔

پاکستان کو کچھ دن پہلے اقوام متحدہ کی کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی بنایا گیا تھا، اور اب سلامتی کونسل کا صدر مقرر ہونا پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

بھارت کی حکومت خاص طور پر بی جے پی کو اس سے سخت پریشانی ہے، جس کی وجہ سے کانگریس نے مودی سرکار پر سخت تنقید کی ہے۔ کانگریس کے رہنما کہتے ہیں کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کی کوششیں پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام رہیں۔

کانگریس کے میڈیا سربراہ پون کھیرا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے فوجیوں کی قربانیوں کو نظرانداز کیا اور جھوٹا پراپیگنڈا چلایا، مگر عالمی برادری نے اسے قبول نہیں کیا۔

کانگریس کی رینیکا چودھری نے سوال اٹھایا کہ دہشت گرد ابھی تک آزاد کیسے ہیں؟ انٹیلی جنس کی ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟ انہوں نے مودی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کیا اور کہا کہ آپریشن سندور کو دہشت گردی سے منسوب کرنے کی عالمی مہم بھی ناکام رہی ہے۔

ٹیگز: