Wed, September 16, 2026

پاکستان ریلویز نے کرایوں میں دوبارہ اضافہ کر دیا

پاکستان ریلویز نے کرایوں میں دوبارہ اضافہ کر دیا

اسلام آباد : پاکستان ریلویز نے کرایوں میں دوبارہ اضافہ کر دیالاہور: پاکستان ریلویز نے اپنی مسافر اور میل ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور نئے کرایے 4 جولائی 2025 سے لاگو ہوں گے۔ اس کا اثر ملک بھر کی تمام مسافر، شٹل، سیلون اور میل ایکسپریس گاڑیوں پر پڑے گا، اور ایڈوانس بکنگ پر بھی یہ اضافہ نافذ ہوگا۔

یاد رہے کہ یکم جولائی کو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا، جس کے بعد ریلویز نے کرایوں میں ترمیم کی۔ اس سے پہلے 18 جون کو بھی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

مسافروں کو اب زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا، جبکہ ریلویز حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کرایوں میں اضافے کا یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔

ٹیگز: