Wed, September 16, 2026

پاکستان ریلویز کا ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

پاکستان ریلویز کا ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

لاہور :پاکستان ریلویز نے ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد مسافر اور مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایندھن کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
    اکانومی کلاس  عام مسافروں کے لیے کرایوں میں 5 فیصد کا معمولی اضافہ،    اے سی کلاسز، بزنس اور دیگر اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ،    مال بردار گاڑیاں: سامان کی ترسیل (Freight) کے نرخوں میں سب سے زیادہ 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔نئے کرایوں کا نفاذ 9 مارچ سے ہوگا، تاہم پہلے سے بکنگ کروانے والے مسافر اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے آپریشنل اخراجات بڑھ گئے تھے، لیکن ہم نے کوشش کی ہے کہ مسافروں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔ مسافر ٹرینوں کے اخراجات کا اضافی بوجھ ریلوے خود برداشت کرے گا تاکہ عام آدمی متاثر نہ ہو۔

ٹیگز: