Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار کا بیجنگ دورہ، پاکستان-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت

اسحاق ڈار کا بیجنگ دورہ، پاکستان-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت

بیجنگ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اپنے دورہ بیجنگ کے دوران کل چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے ساتھ 7ویں پاکستان-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے کے فوراً بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی حالات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے سعودی وزارت خارجہ کے یمن سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقے میں امن کے قیام کے لیے عالمی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

ٹیگز: