Wed, September 16, 2026

کراکس میں فوجی بیس کے قریب دھماکے، ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری 

کراکس میں فوجی بیس کے قریب دھماکے، ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری 

کراکس:وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں فوجی بیس کے آس پاس زور دار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دھماکوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل کر دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کراکس کی فضاؤں میں ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں اور دھماکے عسکری بیس سے محسوس کیے گئے۔
مقامی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ فوج کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ٹیگز: