نیپی ڈاؤ: میانمار کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین میں محض 10 کلومیٹر تھی، جس کی وجہ سے جھٹکوں کی شدت کو کافی زیادہ محسوس کیا گیا۔
حکام کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی بیان میں کہا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ امدادی ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں تاکہ دور دراز علاقوں سے معلومات حاصل کی جا سکیں۔