Wed, September 16, 2026

بھاٹی گیٹ واقعہ: متوفی خاتون کے شوہر پر تشدد کا معاملہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت اظہار برہمی

بھاٹی گیٹ واقعہ: متوفی خاتون کے شوہر پر تشدد کا معاملہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت اظہار برہمی

لاہور : لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون سعدیہ کے شوہر غلام مرتضیٰ نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران نے انہیں اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے زور دیا اور ان پر تشدد کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس واقعے پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ پولیس نے غلام مرتضیٰ کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ تشدد کی نوعیت کیا تھی۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد، پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا امکان ہے۔

غلام مرتضیٰ نے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان پر دباؤ ڈال کر اعتراف جرم کروانا چاہتے تھے۔

 
 

ٹیگز: