واشنگٹن: امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی پراسیسنگ معطل کر دی گئی ہے۔ اس کا اطلاق 21 جنوری 2026 سے ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ نئے تارکین وطن امریکی عوام کے ٹیکس یا عوامی فوائد کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک نئے ویزہ درخواست گزاروں کی مالی حالت اور سماجی اثرات کی مکمل جانچ نہیں ہو جاتی۔
یہ پابندی صرف امیگرنٹ ویزوں کے لیے ہے، اور سیاحتی، کاروباری یا تعلیمی ویزے متاثر نہیں ہوں گے۔ متاثرہ ممالک میں ایران، روس، افغانستان، صومالیہ، عراق، مصر، نائیجیریا، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، یمن اور دیگر شامل ہیں۔