Wed, September 16, 2026

امریکا سے مذاکرات نہیں ہو رہے، ایران کا دوٹوک مؤقف

امریکا سے مذاکرات نہیں ہو رہے، ایران کا دوٹوک مؤقف

تہران: ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ فی الحال کوئی بات چیت جاری نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر رابطے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال ماضی کی حالت میں واپس نہیں آئے گی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے میں پیش آنے والے تمام واقعات کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے اور جب تک امریکی جارحیت جاری رہے گی، موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور قطر مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کوئی نیا ثالث شامل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ قطر بھی ضرورت کے مطابق مدد فراہم کرتا ہے۔

ٹیگز: