Wed, September 16, 2026

ملتان میں مرغی سستی، پشاور میں مہنگائی کا سلسلہ جاری

ملتان میں مرغی سستی، پشاور میں مہنگائی کا سلسلہ جاری

 لاہور:پاکستان کے بڑے شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں فرق واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پشاور میں مرغی مزید مہنگی ہو گئی ہے، ملتان میں نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ لاہور میں قیمتیں جوں کی توں برقرار ہیں۔


پشاور میں برائلر مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 390 روپے سے بڑھ کر 410 روپے ہو گئی ہے۔ شہریوں نے قیمتوں کے اچانک اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ مرغی کی تھوک قیمت 374 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 388 روپے برقرار ہے۔ برائلر گوشت کا ریٹ 562 روپے فی کلو ہے۔ انڈوں کی قیمت میں معمولی رد و بدل ہوا ہے اور وہ 278 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔


ملتان میں مرغی کی قیمت میں قدرے کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 340 روپے اور پرچون قیمت 354 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی کے بعد اب 510 روپے فی کلو پر فروخت جاری ہے، جبکہ انڈوں کی قیمت 276 روپے فی درجن ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ تفاوت طلب و رسد، فیڈ کی لاگت اور سپلائی چین کی صورتحال سے جڑا ہوا ہے۔ عوامی سطح پر حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ٹیگز: