Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل10: پشاور زلمی نے ملتان کے خلاف پہلے بیٹنگ سنبھال لی

پی ایس ایل10: پشاور زلمی نے ملتان کے خلاف پہلے بیٹنگ سنبھال لی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

یہ میچ راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں ابھی تک سیزن کی پہلی کامیابی کی منتظر ہیں۔

ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ٹیم کا اسکور 200 رنز سے زائد ہو، اور آج وہ ایک بہتر کارکردگی کی امید رکھتے ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق اس میچ سے ٹیم اپنا توازن بحال کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانا چاہتی ہے۔

پشاور زلمی نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹیم میں شامل کھلاڑی ہیں:
بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوین، عبدالصمد، لوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور ان کے اسکواڈ میں شامل ہیں:
محمد رضوان (کپتان)، شے ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عاکف جاوید اور عبید شاہ۔

ٹیگز: