اسلام آباد،لاہور:پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں زلزلے کی شدید لہر محسوس کی گئی ہے جس نے وفاقی دارالحکومت سمیت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں کو ہلا کر رکھ دیا۔ متاثرہ بڑے شہروں میں لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور ملحقہ اضلاع شامل تھے۔ زلزلے کی شدت6.3 تھی۔اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا ۔
لاہور کے گنجان آباد علاقوں اور اسلام آباد کے اپارٹمنٹس سے لوگ خوفزدہ ہو کر کھلی سڑکوں پر جمع ہو گئے۔ پشاور سمیت کے پی کے کے اضلاع میں بھی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMA) نے تمام ضلعی انتظامیہ سے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم تمام بڑے شہروں کے ہسپتالوں اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔