اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پشاور اور اس کے اطراف کے علاقوں، ساتھ ہی کوہاٹ، بونیر اور صوابی میں بھی زلزلے کے اثرات دیکھے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 تھی۔ اس اچانک زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔