Wed, September 16, 2026

سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ، 1000 سے زائد افراد جاں بحق ، امداد کی اپیل

سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ، 1000 سے زائد افراد جاں بحق ، امداد کی اپیل

خرطوم : سوڈان کے مغربی علاقے مارا کے پہاڑی علاقے میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 1000 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ باغی گروپ لبریشن موومنٹ کے مطابق مارا کے گاؤں تاراسین میں تباہی کا سامنا ہے اور وہاں سے صرف ایک شخص زندہ بچا ہے، جبکہ باقی تمام رہائشی ملبے تلے دب گئے ہیں۔

لبریشن موومنٹ نے عالمی اداروں سے فوری طور پر انسانی امداد کی درخواست کی ہے تاکہ متاثرہ لوگوں کی مدد کی جا سکے۔ یہ علاقہ پہلے ہی سوڈانی فوج اور نیم فوجی فورسز کے درمیان جاری خانہ جنگی کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث ہزاروں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر یہاں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے۔

سوڈان میں اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی نے ملک کو قحط اور تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اس جنگ میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ لینڈ سلائیڈنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پورا ملک بحران کا شکار ہے اور امدادی ادارے متاثرین کی مدد کے لیے ہنگامی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ٹیگز: