Wed, September 16, 2026

بونیر میں زور دار بارش، پانی گھروں اور بازار میں گھس گیا

بونیر میں زور دار بارش، پانی گھروں اور بازار میں گھس گیا

بونیر : بونیر کے پیر بابا علاقے اور آس پاس کی جگہوں پر تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے پانی گھروں اور بازار میں داخل ہو گیا۔ اس سے لوگوں میں خوف پھیل گیا اور ہنگامی حالات پیدا ہو گئے۔

ندی نالوں میں پانی کی سطح بہت بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مساجد میں بھی انخلا کے اعلان کیے گئے تاکہ لوگ جلدی محفوظ جگہوں پر منتقل ہو جائیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارش مسلسل ہو رہی ہے اور پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ زیادہ ہے۔

ٹیگز: