Wed, September 16, 2026

ورلڈ بینک کے صدر کا گاؤں بہاول جت کا دورہ: متاثرینِ سیلاب کے گھروں کا جائزہ، صاف پانی کے مطالبے نے توجہ سمیٹ لی

ورلڈ بینک کے صدر کا گاؤں بہاول جت کا دورہ: متاثرینِ سیلاب کے گھروں کا جائزہ، صاف پانی کے مطالبے نے توجہ سمیٹ لی

لاڑکانہ : ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ کے دیہی علاقے بہاول جت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے بنائے جانے والے گھروں کی تعمیراتی پیش رفت کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔ دورے کے دوران صدر ورلڈ بینک نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے نئے بننے والے گھروں کے ڈیزائن اور پائیداری کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ متاثرین کی زندگیوں میں استحکام لانے کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری سب سے بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے۔
 اس موقع پر ایک اہم صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب مقامی خواتین نے عالمی بینک کے وفد کو اپنے مسائل بتاتے ہوئے پینے کے صاف پانی کا مطالبہ کر دیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ چھت ملنا خوش آئند ہے، مگر صاف پانی کی عدم دستیابی ان کے بچوں کی صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
 اجے بنگا نے خواتین کے مطالبات کو غور سے سنا اور متاثرین کی بحالی کے لیے مزید تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک صرف مکانات نہیں بلکہ ایک مکمل اور محفوظ طرزِ زندگی کی فراہمی میں سندھ حکومت کی مدد کر رہا ہے۔

ٹیگز: