Wed, September 16, 2026

میٹا کی نئی پالیسی: AI چیٹس کی بنیاد پر فیس بک پر ذاتی اشتہارات دکھائے جائیں گے

میٹا کی نئی پالیسی: AI چیٹس کی بنیاد پر فیس بک پر ذاتی اشتہارات دکھائے جائیں گے

کیلیفورنیا : میٹا نے اعلان کیا ہے کہ اب ان کی AI اسسٹنٹ سے کی جانے والی چیٹ کو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر پرسنلائزڈ اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ تبدیلی 16 دسمبر 2025 سے نافذ ہوگی۔

مثال کے طور پر، اگر آپ AI سے ہائیکنگ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو میٹا یہ سمجھے گا کہ آپ کو اس میں دلچسپی ہے اور اسی حساب سے آپ کو ہائیکنگ سے متعلق گروپس، پوسٹس یا اشتہارات دکھائے جائیں گے۔ یہ نظام اسی طرح کام کرے گا جیسے آپ کسی پیج کو لائیک کرتے ہیں یا کسی موضوع سے جڑی پوسٹس کو زیادہ دیکھتے ہیں۔

میٹا نے یقین دلایا ہے کہ AI چیٹ کو حساس موضوعات جیسے مذہب، سیاست، صحت یا نسل پرستی کے لیے اشتہارات بنانے میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔ صارف اپنی اشتہاری ترجیحات کو سیٹنگز میں بدل سکتے ہیں، لیکن AI چیٹ کو اشتہارات سے الگ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اگر آپ نے اپنے میٹا اکاؤنٹس کو آپس میں لنک کیا ہے، تو ایک پلیٹ فارم پر کی گئی چیٹ کی معلومات دوسرے پلیٹ فارمز پر بھی سفارشات کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔ واٹس ایپ اور میسنجر کی انکرپٹڈ چیٹس اس تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گی۔

میٹا صارفین کو اس نئی پالیسی کے بارے میں 7 اکتوبر سے آگاہ کرنا شروع کرے گا۔ یہ تبدیلی زیادہ تر دنیا میں نافذ العمل ہوگی، مگر برطانیہ، یورپی یونین اور جنوبی کوریا میں اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ٹیگز: