Wed, September 16, 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک کھلی دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بھوک، قحط اور انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، لیکن پھر بھی دنیا بھر سے پرامن لوگ فلسطینیوں کی مدد کے لیے امدادی سامان لے کر جا رہے ہیں۔ مگر اسرائیل اور اس کا حامی امریکہ اس امداد کو پہنچنے نہیں دے رہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکہ خود کو امن کا علمبردار کہتا ہے، لیکن وہ اپنے “لاڈلے” اسرائیل کو یہ بھی اجازت نہیں دیتا کہ محصور غزہ کے لوگوں تک مدد پہنچ سکے۔ یہ سراسر انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہی وہ انسانیت، جمہوریت اور انصاف ہے جس کے دعوے دنیا بھر میں کیے جاتے ہیں؟

ٹیگز: