Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیل کے صمود فلوٹیلا پر حملے کی سخت مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیل کے صمود فلوٹیلا پر حملے کی سخت مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیلی فوج کے صمود فلوٹیلا پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر کہا کہ صمود فلوٹیلا میں 44 مختلف ممالک کے انسانی ہمدرد کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے ان یرغمال بنائے گئے افراد کی سلامتی کے لیے دعا کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ فلسطینی عوام کی مدد کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے، اور یہ ظلم جلد ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانی ہمدردی کی مدد ہر صورت ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہیے اور امن کے قیام کو موقع دیا جانا چاہیے۔

ٹیگز: