Wed, September 16, 2026

سب سے پہلے پاکستان

سب سے پہلے پاکستان

علیشاہ اورمشائم یہ دونوں میری سٹوڈنٹ ہیں اورایبٹ آبادکے ایک بڑے پرائیویٹ سکول میں پڑھ رہی ہیں۔ کچھ دن پہلے انہوں نے لیکچرکے دوران پاک افغان کشیدگی اوراستنبول مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں سوال کیاتومیں نے کہاکہ آپ کویادہوگامودی بھی بندرکی طرح اچھل اچھل کرپاکستان کودھمکیاں دیتاپھرتاتھاپھراس کے ساتھ کیاہوا۔؟یہ صرف ٹرمپ نہیں پوری دنیاجانتی ہے۔افغان حکمران پاکستان کے خلاف کچھ کہنے اوربولنے سے پہلے ایک باراگراپنے نئے دوست مودی جی سے ہی ہمارے بارے میں پوچھ لیتے تو انہیں اپنے ان چھوٹے چھوٹے منہ سے اتنی بڑی بڑی باتیں کرنے کی ضرورت کبھی پیش نہ آتی۔افغانیوں کے یہ منہ اس وجہ سے کھلے ہوئے ہیں کہ انہیں ہمارے بارے میں کوئی علم نہیں۔ پینتالیس سال سے انہوں نے ہماراصرف ایک چہرہ اورروپ دیکھاہے جس دن بھارت کی طرح انہوں نے ہمارا دوسرا روپ اورسرخ آنکھیں دیکھیں پھریہ بھی مودی کی طرح دنیاسے منہ چھپاتے پھریں گے۔انڈیاکی نسبت تویہ ہمارے سامنے کچھ بھی نہیں۔بھارت معاشی ودفاعی لحاظ سے ایک نہیں سواورہزارقدم ان سے آگے ہے۔بھارت کے پاس لاکھوں کی فوج اور جدید جنگی سازوسامان سمیت دنیاکی تقریباہرشئے ہے۔ نیٹوکباڑپران ناچنے والوں کے پاس کیا ہے۔؟ روس اورامریکہ کے ہاتھوں مسلسل دھلائی سے توان کی حالت ان خشک پتوں جیسی ہوگئی ہے جواب فقط ماچس کی ایک تھیلی یاایک پھونک کی مارہے۔پاکستان نے رافیل پرسواربھارت جیسے ملک کواگرراتوں رات چنے چبوائے توامریکی وروسی کباڑپراچھلنے والے یہ نادان پھر کس کھیت اورباغ کی مولی ہیں۔یہ اگرسمجھتے ہیں کہ روس اورامریکہ سے یہ اپنی طاقت، زور اور بہادری پربچ نکلے ہیں تویہ ان کی خیام خیالی اورغلط فہمی ہے۔افغانستان پراگرپاکستان کاہاتھ اورسایہ نہ ہوتاتوافغانستان سلطنتوں کانہیں ان افغانیوں کاقبرستان بنتا۔یہ بہادر پاکستان کوبرابھلاکہنے اور دھمکیاں دینے کے بجائے روزانہ پاکستان کا ہزار نہیں لاکھ اور کروڑ بار شکریہ اداکریں کہ پاکستان کی برکت سے یہ روس اورامریکہ جیسی طاقتوں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ افغانستان پر اگرپاکستان کاسایہ نہ ہوتا تو امریکہ اور نیٹو کیا۔؟ اکیلا روس ہی ان کوزندہ چبا لیتا۔ بھارت کے عشق اور مودی کی محبت میں یہ آج جس پاکستان کی طرف آنکھیں دکھارہے ہیں یہ وہی پاکستان ہے جونہ صرف پینتالیس سال تک افغان مہاجرین کے لئے سائبان رہابلکہ افغانستان کی بقاء کا ذریعہ اوروسیلہ بھی بنا رہا۔ افغانستان ہماراپڑوسی اورافغانی ہمارے بھائی ہیں لیکن مودی کی گودمیں بیٹھ کرہمیں آنکھیں دکھانے اوراس ملک پرگالم گلوچ کے نشترچلانے والے ہمارے بھائی نہیں ہو سکتے۔ ہمیں وہی لوگ عزیز ہیں جنہیں پاکستان عزیز ہو۔ پاکستان دشمنوں کے لئے ہمارے دل میں کوئی نرم گوشہ نہیں۔ دس مئی کوذلت آمیز اور عبرتناک شکست کھانے کے بعدمودی کابھارت پاکستان کے خلاف مکمل طور پر بائولا ہو چکا ہے۔ پاکستان کے خلاف توان کی سازشیں پہلے بھی جاری تھیں لیکن دس مئی کے بعد ان سازشوں کادائرہ بہت وسیع ہو چکا ہے۔ بھارت نے افغانستان اورایران کے ذریعے پہلے بھی پاکستان کوکمزورکرنے کی بہت کوششیں کیں اور ان کی یہ خواہش آج بھی قائم ہے۔ افغانستان کے پاس اپنے مہاجروں کی آبادکاری کے لئے وسائل نہیں اوریہ دھمکیاں پاکستان کوفتح کرنے کی دے رہے ہیں۔ہم پاکستان سمیت دنیامیں پتوں کی طرح بکھرے افغان مہاجرین کی آبادکاری اورخوشحالی کارونارہے ہیں اورافغانستان کے نادان حکمران غیروں کے جھانسے میں آ کر ہمیں تڑیاں لگارہے ہیں۔ افغانستان کے حکمران اپنوں کو آنکھیں دکھانے کے بجائے اپنے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی پرتوجہ دیں اسی میں ان کی فلاح اورکامیابی ہے۔یہ وقت ان کانہ صرف اپنوں بلکہ غیروں سے بھی الجھنے کانہیں۔جن کے اپنے گھرمیں آگ لگی ہووہ دوسروں کے گھروں میں آگ لگایانہیں کرتے بلکہ اپنے گھرکوآگ سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔پاکستان دشمنی میںمودی اور موذی کے ہاتھ پرآج تک جنہوں نے بھی بیعت کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ پھردنیاکے سامنے ذلیل ورسوا ضرور ہوئے۔ افغان عوام اورحکمران یہ بات دل ودماغ سے نکال لیں کہ مودی کی گودمیں بیٹھ کریہ پاکستان کے خلاف سازشیں کریں گے اورپاکستانی عوام ان کے ہمدردرہیں گے۔ایساکبھی نہیں ہو سکتا۔ ہمارا بچہ بچہ پاکستان سے اتنی محبت کرتاہے کہ وہ اس وطن کے خلاف کسی کی ایک بات بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ پختون ہیں،پنجابی،سندھی یابلوچی ہم سب ملک کے خلاف چھوٹی سی بات پراپنے خونی رشتہ داروں کومعاف نہیں کرتے پھر مودی کے گیت گانے والوں کوکیسے معاف کریں گے۔؟ہمارے لئے تعلق ،دوستی اورہمدردی کیا۔؟ دنیاکی ہرشئے سے پہلے پاکستان ہے باقی چیزیں یہ بعدکی باتیں ہیں۔اس لئے ہم کہتے ہیں کہ پاکستان کی طرف ناپاک نظروں سے دیکھ کرہمیں نہ چھیڑا جائے۔اللہ کی قسم اس ملک نے خون مانگاتوہم اس کادامن بھردیں گے لیکن اس ملک پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔اب بھی وقت ہے کہ افغانستان کے نادان حکمران مودی کے عشق سے نکل کراپنے گریبان میں جھانکیں۔نہیں تومودی کایہ عشق انہیں تباہ کر کے چھوڑے گا۔ افغانستان سلطنتوں کا قبرستان بنایانہیں ۔؟وہ الگ سوال لیکن افغان حکمران جس راستے پرچل نکلے ہیں یہ اگراس سے واپس نہیں ہوئے توپھرافغانستان مودی کے ہریارکاقبرستان ضروربنے گا۔

ٹیگز: