لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں، اس لیے ہم پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے رہے ہیں۔
دوسری جانب بنگلادیش کے قائد لٹن داس کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں سیریز نہ جیت پانے کا افسوس ہے، لیکن اب ایک نئی سیریز کا آغاز ہے اور ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچ اچھی ہے، اس لیے ٹاس کا زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد۔
سیریز کے اس پہلے میچ میں دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہیں، اور شائقین کو ایک زبردست مقابلے کی امید ہے۔