Wed, September 16, 2026

چلی اور ارجنٹائن میں شدید زلزلہ، سونامی کا خدشہ

چلی اور ارجنٹائن میں شدید زلزلہ، سونامی کا خدشہ

سانتیاگو/بیونس آئرس: چلی اور ارجنٹائن میں طاقتور زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیانی سمندری علاقے میں واقع تھا، جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد ممکنہ سونامی کے پیشِ نظر دونوں ممالک کے ساحلی علاقوں میں خبردار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ٹیگز: