Wed, September 16, 2026

بڑی جنگ کا آغاز: حزب اللہ کی اسرائیل پر یلغار

بڑی جنگ کا آغاز: حزب اللہ کی اسرائیل پر یلغار

بیروت / مقبوضہ بیت المقدس : مشرقِ وسطیٰ میں بارود کی بو پھیل گئی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے باقاعدہ طور پر اسرائیل کے خلاف محاذ کھول دیا۔ لبنانی مزاحمتی تنظیم نے انتقامی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیلی شہروں پر میزائلوں اور ڈرونز کی برسات کر دی۔اسرائیلی دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ پر کاری ضرب عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے سپریم لیڈر کی شہادت کے ردِعمل میں اسرائیل کے اہم ساحلی شہر حیفہ کو نشانہ بنایا۔
 حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حیفہ میں نصب اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنانی مقبوضہ علاقوں سے فی الفور نکل جائے، اسرائیلی جارحیت نے ہمیں اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر جواب دینے کا بھرپور حق دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے متعدد 'پروجیکٹائلز' کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے، جس کے بعد پورے خطے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔
 عالمی ماہرینِ دفاع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی باقاعدہ شمولیت کے بعد یہ تنازع اب صرف غزہ تک محدود نہیں رہا بلکہ ایک وسیع علاقائی جنگ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت نے مزاحمتی بلاک کو ایک نئے اور شدید ترین مشن پر متحد کر دیا ہے۔

ٹیگز: