Wed, September 16, 2026

بھارتی میڈیا پر ’سائبر سٹرائیک‘، پاکستان سائبر فورس نے اے بی پی نیوز   ہیک کر لیا

بھارتی میڈیا پر ’سائبر سٹرائیک‘، پاکستان سائبر فورس نے اے بی پی نیوز   ہیک کر لیا

نئی دہلی/ اسلام آباد :پاکستان سائبر فورس نے بھارت کے بڑے میڈیا نیٹ ورک 'اے بی پی نیوز' کو ہیک کر کے مودی سرکار اور بھارتی ہیکرز کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ سائبر حملے کے نتیجے میں بھارتی چینل کی نشریات مکمل طور پر مفلوج ہو گئیں اور اسکرین پر بھارتی خبروں کے بجائے پاکستانی دفاعی قوت کا راج نظر آنے لگا۔
ذرائع کے مطابق، ہیکنگ کے دوران بھارتی چینل اے بی پی نیوز پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں خصوصی مواد نشر کیا گیا۔ بھارتی ناظرین اپنے ہی چینل پر پاک فوج کے سپہ سالار کی تصاویر اور پاکستانی ٹینکوں و بکتر بند گاڑیوں کی ویڈیوز دیکھ کر ششدر رہ گئے۔
پاکستانی ہیکرز نے نہ صرف نشریات کا کنٹرول سنبھالا بلکہ چینل کی سکرین پر جلی حروف میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کا نعرہ بھی چسپاں کر دیا۔ اس کارروائی نے بھارتی سائبر سیکیورٹی کے کھوکھلے پن کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔
سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی ہیکرز کی جانب سے کی جانے والی شرپسندی کا براہِ راست جواب ہے۔ پاکستان سائبر فورس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہے اور دشمن کی ہر چال کا جواب اسی کی زبان میں دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ٹیگز: