Wed, September 16, 2026

سائبر وار میں بھی پاکستان کی برتری، بھارتی ویب سائٹس ہیک، راز فاش

سائبر وار میں بھی پاکستان کی برتری، بھارتی ویب سائٹس ہیک، راز فاش

اسلام آباد :بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستانی ہیکرز نے سائبر دنیا میں بھی دشمن کو بے نقاب کر دیا۔ "آپریشن سالار" کے تحت کئی اہم بھارتی سرکاری ویب سائٹس ہیک کر کے ان پر بھارت کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کے ثبوت شائع کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق، ہیک کی گئی سائٹس میں آسام رائفلز، انڈین ڈیفنس پروڈکشن اور اٹامک انرجی ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔ ان اداروں کا حساس ڈیٹا اب ڈارک ویب پر فروخت کے لیے دستیاب ہے، جو بھارت کی دفاعی کمزوری کو آشکار کرتا ہے۔

ویب سائٹس پر درج پیغامات میں بھارت کو دہشتگردی کی جڑ قرار دیتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا گیا ہے کہ خطے کے امن کو سب سے بڑا خطرہ بھارت سے ہے۔ پاکستانی قوم نے صرف زمینی نہیں، بلکہ ڈیجیٹل محاذ پر بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ٹیگز: