Wed, September 16, 2026

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی بازار بھی متاثر

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی بازار بھی متاثر

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 496 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1 ہزار 323 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 14.68 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 453 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ٹیگز: