Wed, September 16, 2026

صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

کراچی : ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 401 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 560 ڈالر ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیگز: