لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں ایک سکول میں تعمیراتی کام کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دیوار گرنے کے بعد لینٹر بھی زمین بوس ہوگیا۔
حادثے میں 8 سالہ بچہ ابوبکر جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق شالیمار ٹاؤن میں اسکول انتظامیہ جانب سے ساتھ والی عمارت کو مرکزی اسکول سے ملانے کا کام جاری تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے وقت دوسری عمارت میں موجود طلبہ محفوظ رہے۔
ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد بچوں کو محفوظ طریقے سے نکالا جائے گا۔