Wed, September 16, 2026

لاہور کاہنہ سانحہ: ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات

لاہور کاہنہ سانحہ: ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات

لاہور: کاہنہ کے علاقے میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چھت گرنے کی بڑی وجہ کمزور ڈھانچے پر اضافی مٹی اور ملبہ ڈالنا بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی آر گارڈر کی چھت پر بچوں کی موجودگی کے دوران مٹی ڈلوانا غیر ذمہ دارانہ اقدام تھا، جس سے ڈھانچہ اضافی وزن برداشت نہ کر سکا۔

ابتدائی شواہد کے مطابق حادثے کے وقت ایک خاتون ٹیچر اور تقریباً 20 بچے موجود تھے۔ زیادہ تر اموات سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث ہوئیں۔

رپورٹ میں کسی سرکاری اہلکار کی غفلت تاحال سامنے نہیں آئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹیوشن سنٹرز کو بھی حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

ٹیگز: