Wed, September 16, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون پر مفاہمتی یادداشت، تعلقات مزید مضبوط

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون پر مفاہمتی یادداشت، تعلقات مزید مضبوط

ریاض: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ دونوں ممالک نے اس پیش رفت کو سٹریٹجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کی اہم علامت قرار دیا۔

فریقین نے سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا۔

ٹیگز: