کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے تک آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق یہ کمی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث سامنے آئی ہے، جس کے اثرات براہ راست مقامی سطح پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نئے مالی سال کے آغاز پر سونے کی قیمت میں 6600 روپے فی تولہ کا غیر معمولی اضافہ ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کی کمی خریداروں کے لیے کچھ حد تک ریلیف سمجھی جا رہی ہے۔